10 نومبر 2026 - 10:12
حماس کی غزہ امن کونسل پر سخت تنقید

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے نام نہاد غزہ امن کونسل کو اسرائیل کے سامنے اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کرنے اور انسانی بحران کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امن کونسل غزہ سے متعلق معاہدوں پر عمل درآمد روکنے کی اسرائیلی ذمہ داری کو نظر انداز کر رہی ہے اور جرائم کے نتائج کا ذمہ دار خود متاثرین کو ٹھہرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

حماس نے مزید کہا کہ انسانی المیے اور بنیادی و ضروری امداد کی غزہ میں آمد کو سیاسی دباؤ کے آلے میں تبدیل کرنا انسانی اور قانونی ذمہ داریوں کے منافی ہے۔

بیان میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ سیلاب سے دسیوں ہزار خاندان متاثر ہوئے ہیں، جبکہ رہائش اور پناہ گاہوں کے لیے ضروری سامان کی بڑی مقدار غزہ سے باہر داخلے کی اجازت کی منتظر ہے۔

حماس نے غزہ امن کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے، تمام سرحدی گزرگاہیں غیر مشروط طور پر کھولنے، روڈ میپ پر عمل درآمد کے لیے واضح ٹائم فریم دینے اور غزہ کے انتظام کے لیے قومی کمیٹی کو علاقے میں داخلے کی اجازت دینے کا پابند بنائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha